counter easy hit

ایس پی ٹریفک حماد رضا قریشی کی ٹریفک وارڈن کے خلاف انتہائی شرمناک گفتگو منظر عام پر آگئی

SP Traffic Hamad Raza Qureshi's Most Shameful Conversation Against Traffic Warden

لاہور (ویب ڈیسک) ایس پی ٹریفک کی جانب سے بد زبانی اور دھمکیاں دینے پر ٹریفک وارڈن نے تھانہ مزنگ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔وارڈن محمد اویس نے تھانہ مزنگ لاہور میں ایس پی ٹریفک حماد رضا قریشی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ وارڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ واش روم جانے پر ایس پی ٹریفک نے اسے فحش گالیاں اور نوکری سے برخاست کرانے کی دھمکی۔وارڈن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ایس پی ٹریفک جب ہتھے سے اکھڑے تو موقع پر موجود دکانداروں اور وکلا نے انہیں روکا اور کہا کہ آپ زیادتی کر رہے ہیں۔ وارڈن نے کہا ہے کہ اس نے یہ معاملہ فوری طور پر سی ٹی او لاہور کے گوش گزار کیا لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا جس کے باعث وہ اندراج مقدمہ کی درخواست کر رہے ہیں۔ وارڈن محمد اویس نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ایس پی حماد رضا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انصاف دیا جائے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے واضح کیا ہےکہ 50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے لیکن کارروائی ستمبر تک روک دی ہے۔کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ انکم ٹیکس فائلر کی تعداد 25 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کا مرحلہ مزید آسان کررہے ہیں، سیلز ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کیلئے سافٹ ویئر لانچ کردیاہے، سیلز ٹیکس سافٹ ویر ٹیکس دہندگان پر عائد سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں مرکزی سسٹم آجائے کہ کتنا پیسہ منتقل ہورہا ہے، ہم نے دکانداروں کوسمجھایا ہے، دو علیحدہ اسکیم دی ہیں، قومی شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے لیکن کارروائی ستمبر تک روک دی ہے۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ ٹیکس ادا کرنے والے کو فارن کرنسی اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈاکٹرز، انجینئر اور تعلیمی اداروں کو نوٹس بھیجے ہیں، جو بھی سیکٹر آمدنی کرتا ہے، اسے ٹیکس دینا ہوگا، بڑی تعداد میں ریسٹورنٹس کو ٹیکس ادا کرنے کا پابند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کوپیسوں کی منقلی میں سہولت ہونی چاہیے، سیلز ٹیکس ادا کرنے والے صارف پکی رسید حاصل کریں، سیلزٹیکس بنیادی طور پر سرکاری رقم ہوتی ہے، ذاتی رائے ہے ٹیکس ادا کرکے بیرون ملک جانے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔شبر زیدی نے مزید کہا کہ بے نامی اثاثے ڈھونڈنا آسان نہیں ہے، وہی بے نامی اثاثے سامنے آئے جو عدالت کے ذریعے سامنے آئے، بے نامی اثاثوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، ان کی تلاش کیلئے وزیراعظم نے بھی سخت احکامات دیے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website