بارسلونا ; سپین کے کوسٹ گارڈز نے سمندر میں پھنسے سات سو اڑسٹھ غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا، کوسٹ گارڈز نے تارکین وطن کو بچانے کی فوٹیج جاری کی ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن ہوا بھری پچیس کشتیوں پر سوار تھے جنہیں سمندر کی لہروں نے منزل سے دور کر دیا۔
کوسٹ گارڈز نے آبنائے جبرالٹر، بحیرہ البوران اور کینری آئی لینڈ کے قریب سے بچایا گیا۔ تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق افریقہ کے ممالک سے ہے۔