بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان سے) معاشی بحران کا شکار ملک سپین میں اپریل کا مہینہ چھوٹے دوکانداروں کیلئے رحمت کا مہینہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس مہینہ میں ان دوکانداروں کی سیل میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے میں سپین میں چھوٹے دوکانداروں کی بیکری میں اضافہ ہوتا ہے، اور یہ اضافہ 2.9 فیصد تھا مارچ کا مہینہ دوکانوں کی سیل کے اعتبار سے سب سے کمزور رہا اس مہینہ میں سیل کی شرح چار فیصد تھی۔
ماہرین کے مطابق اپریل میں سیل کی اضافے کی وجہ گرمیوں کے سیزن کا آغاز ہے۔ اس موسم میں سیاحوں کی تعداد سپین کا رخ کرتی ہے اور اس کی وجہ سے سیل میں اضافہ ہونا کوئی غیر معمولی بات ہے۔