سپین (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین سپریم کورٹ نے ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی آئی سی وی کے سابق ایم پی اے سالوادور میلاع، کی درخواست نمبری 3854/2014 پر 14/12/2015 کو قرار دیا ہے کہ، کسی بھی فرد کی جانب سے سپینش شہریت کیلئے دی گئی درخواست، کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے ایکسپائر ہونے کی وجہ سے مسترد نہیں کی جاسکتی۔
یاد رہے کہ، 2014 میں آئی سی وی پارٹی کی جانب سے ایمیگریشن سیکرٹری گابی پوبلیت اور پاکستانی ممبر سعد مختار تارڑ نے باقاعدہ ایک مہم کی صورت میں بارسلونا۔ بادالوانا اور ہوسپیتالیت میں آئی سی وی پارٹی دفاترمیں مقامی پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ ، شہریت مستردگی درخواستیں اکٹھی کی تھیں۔ جن میں جہاں شہریت کے انٹرویو کے وقت سوالات کا معاملہ سامنا آیا تھا۔ وہیں ، کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی معیاد مدت ختم ہونے پرشہریت کی درخواستوں کی مستردگی کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔ جس پر گابی پوبلیت، سیکرٹری ایمیگریشن آئی سی وی نے سالوادور میلاع، ایم پی اے کتلونیا کو یہ معاملہ اعلی عدالت میں اٹھانے کا کہا تھا۔ 2014 میں دائر کی گئی۔
درخواست پر، سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ کے تحریری طور پر وصول ہونے کے موقع پر، گابی پوبلیت نے آئی سی وی ممبر سعد مختار تارڑ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ، کریکٹر سرٹیفیکیٹ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے درخواست شہریت مسترد ہونے والی، وہ تمام درخواستیں ، جو کہ ہمیں جمع کروائی گئی تھیں۔ اب ہم مطالبہ کریں گے کہ، ان کے کیسز پر نظر ثانی کی جائے۔ اس تاریخی موقع پر، آئی سی وی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی راجہ بابر ناصر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عدیل وڑائچ اور سابقہ امیدوار کونسلر چوہدری مظہر وڑائچانوالہ نے سالوادور میلاع، گابی پوبلیت اور سعد مختارتارڑ کو مبارکباد پیش کی ہے۔