سپین (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین کے شہر خرونا کے ایک مکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستانی خاوند اور بیوی جل گئے جس کے نتیجے میں خاوند شاہ ابراراقبال ولد سجاد حسین شاہ ہلاک ہو گیا اور بیوی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ہلا ک ہونیوالے شاہ ابرار اقبال کا تعلق پاکستان کے علاقے موضع سملان والاضلع سرگودھا سے تھا اور اسکی عمر 56 سال ہے۔
پاک ویلفیئر فیڈریشن سپین کے صدر چوہدری نوید وڑائچ نے بتایا کہ ابراراقبال شاہ کی اہلیہ کی حالت نازک ہے اور ڈاکٹروں نے انکی صحت یابی کے بارے میں جواب دیدیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمت میاں بیوی کی ہلاکت گھر میں آتشزدگی کی وجہ سے ہوئی۔بد نصیب خاندان کے تین بچے ہیں جو آتشزدگی کے وقت گھر میں موجود تھے مگر محفوظ رہے۔چوہدری نوید وڑائچ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی میت پاکستان بھجوانے کیلئے تمام کمیونٹی سے چندہ کی اپیل ہے۔