counter easy hit

اسپین میں گرمی کی لہر جاری ہے اور اس برس ریکارڈ ساز گرمی پڑ رہی ہے۔ زاہد مصطفیٰ اعوان

Heat

Heat

اسپین (زاہد مصطفیٰ اعوان) اسپین میں گرمی کی لہر جاری ہے اور اس برس ریکارڈ ساز گرمی پڑ رہی ہے تفصیلات کے مطابق براعظم یورپ میں شیدی گرمی کے باعث ہسپانوی حکام نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شدید گرمی کیلئے تیار رہیں ہسپانوی حکام کے مطابق کئی شہروں میں درجہ حرارت 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

اگلے ہفتے کے اختتام پر سپین کے کئی علاقوں میں گھن گرج اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ سکتا ہے سپین میں گرمی کی شدت کی وجہ سے کئی جنگلوں اور پہاڑوں پر جنگلات میں آج لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اسی طرح پرتگال کو بھی شدید گرمی کا سامنا ہے۔

پرتگال میں گزشتہ موسم سرما خاصا خشک رہا تھا اور اس باعث 54 فیصد ملک کو خشک سالی کا سامنا ہے روم میں جمعہ کے روز ہونے والی ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار کر دیا تھا جرمنی اور فرانس سمیت چند اور ملکوں میں آج اتوار کے روز بارش کا امکان ہے۔