ریو ڈی جینرو : ٹرائیتھلون مینز اولمپکس کوالیفائنگ کا میلہ سجا۔ تین کھیلوں پر مبنی اس ایونٹ میں شرکاء نے خوب جان ماری۔ ساحل سمندر سے ایونٹ کا آغاز ہوا پہلے تیراکی پھر سائیکلنگ اور بعد میں دوڑ کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔
اسپین کے جیویر گومیز نے تمام شرکا کو پیچے چھوڑتے ہوئے میدان مار لیا اور پہلی پوزیشن سمیٹ کر 2016 اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کو یقینی بنا دیا۔
انھوں نے ٹرائیتھلون ایک گھنٹے 48 منٹ اور 26 سیکنڈز میں طے کیا۔ فرانس کے ونسنٹ لوئیس دوسرے جبکہ جنوبی افریقی رچرڈ مرے تیسرے نمبر پر فاتح قرار پائے۔ پہلی تین پوزیشن پانے والے ایتھلیٹس 2016 اولپکس کا حصہ ہوں گے۔