پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) اسپین میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لئے نئی تنظیم پاک ویلفیئر فیڈریشن کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کے پہلے صدر چوہدری نوید اسلم وڑائچ ہونگے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا پر پاک فیڈریشن اسپین کے سابق صدر اور معروف سماجی شخصیت راجہ شعیب ستی نے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپین میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا تذکرہ کیا اور ان کے حل کے لئے نئے پلیٹ فارم پاک ویلفیئر فیڈریشن کا اعلان کیا۔
متفقہ طور پر معروف سماجی شخصیت چوہدری نوید اسلم وڑائچ کو صدر نامزد کیا گیا ہے ، جس کی مدت صدارت دو سال ہو گی ، راجہ شعیب ستی کے مطابق پاک ویلفیئر فیڈریشن میں 15 سماجی ایسوسی ایشن نے شرکت کی ہے ۔راجہ شعیب ستی نے پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وہی افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں گے جو ماہانہ فیس ادا کر یں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے تمام ممبران پیڈ ممبران ہو نگے۔
انہو ں نے صحافیو ں کے مختلف سوالو ں کے جوابات بھی دئیے ، انہو ں نے کہا کہ پاک ویلفیئر فیڈریشن کے قیام کا مقصد پاکستانیو ں کے مسائل کا حل اور پاکستان کے قومی دنو ں کو ایک پلیٹ فارم سے منانا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے قبل بھی فیڈریشنز موجود ہیں جو اپنے اپنے طریقے سے کام کر رہی ہیں ، انہو ں نے کہا کہ پاک فیڈریشن اسپین کا میں بھی صدر رہا ہو ں لیکن ایک سال بعد مجھے صدارت سے استعفیٰ دینا پڑا انہو ں نے کہا کہ پاک فیڈریشن اسپین کے صدر حافظ احمد خان سے بھی مذاکرات ہو ئے ہیں اور انہو ں نے ہمیں کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔
ہم نے اپنی شرائط ان کے سامنے رکھی تھی اور آج سات بجے تک کا وقت بھی دیا تھا کہ اس وقت تک ہمیں جواب دیں انہو ں نے ہمیں کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا۔
پاک ویلفیئر فیڈریشن اسپین کے عہدیداران کچھ اس طرح ہو نگے صدر۔ چوہدری نوید اسلم وڑائچ۔اسپیکر۔علی ذوالفقار حشمت ،ڈپٹی اسپیکر۔ چوہدری علی اکبر کمبوہ ، ترجمان فیڈریشن۔چوہدری مظہر اقبال وڑائچانوالہ -سینئر نائب صدر۔ڈاکٹر طاہر ندیم سندھوجنرل سیکرٹری۔ پرویز اختر جانی جوائنٹ سیکرٹری۔عبدالصبور فنانس سیکرٹری۔ چوہدری طارق محمودگجرڈپٹی فنانس سیکرٹری۔؟ نائب صدر۔ایاز احمد عباسی۔بے سوس نائب صدر۔خلیم بٹ نائب صدر ارشد اقبال ساہی۔اوسپتالیت ،نائب صدر۔ ناصر محمود چھینہ۔بارسلونا .نائب صدر۔شاہد احمد شاہد۔بارسلوناا،نائب صدر مونت کادہ۔چوہدری رشید احمد -نائب صدر بادالونا۔ چوہدری ذاکر حسین ،پریس سیکرٹری۔ رضوان کاظمی -ڈپٹی پریس سیکرٹری۔خالد محمود بھٹی ،چیئرمین ڈیتھ کمیٹی۔راجہ شعیب ستی -چیئر مین سپورٹس کمیٹی۔ چوہدری ،گلریز احمد بوگا،چیئر پرسن خواتین ونگ۔طاہرہ جبیں ،چیئر مین مصالحتی کمیٹی۔ چوہدری محمد اقبال گجر چیئر مین مذہبی امور۔محمد نواز جرال چیئر مین امور کشمیر۔؟ چیئر مین انتظامی امور کمیٹی۔چوہدری محمدارشد بوگا -چیئر مین انٹر فیتھ ہارمنی۔راجو الیگزینڈ کوارڈینیٹر سپین۔راجہ غیور عباس ٹیپو-کوارڈینیٹر کاتالونیا۔منظور حسین شمس ،میڈریڈ۔عابد حسین .مالاگاہ۔محمدآصف تارڑ -وتوریہ۔بلال احمد -لگرونیو۔صغیر احمد ،ویلنسیا۔ قربان علی مرہانہ -ثاراغوثا۔ لیاقت علی بھٹی -تورتوسا۔ذوالفقار علی ڈوگر لیلیدہ۔امجد فاروق تارڑ-تاراگونا۔میاں محمدعرفان -پلما مایورکا۔چوہدری امجد علی ہونگے۔