باسلونا (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں پولنگ میں پارتیدو پاپولر نے مجموعی طور پر 122 سیٹیں حاصل کیں مگر حکمران جماعت پارتیدو پاپولر کو واضع اکثریت حاصل نہیں ہوئی، واضع اکثریت کیلئے 176 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
2011 میں ہونے والے انتخابات میں پارتیدو پاپولر نے 186 سیٹیں حاصل کیں تھیںاور اس پوزیشن میں پارتیدو پاپولر کے علاوہ کوئی دوسری پارٹی اتنی تعداد میں حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔ انتخابات میں دوسری پوزیشن سوشلسٹ پارٹی نے حاصل کی جس جس کی سیٹوں کی تعداد 92 ہے، ، گزشتہ انتخابات میں سوشلسٹ پارٹی نے 110 سیٹیں حاصل کیں تھیں۔ تیسرے نمبر پر پوئید یموس نے حاصل کی ہے اور اس نے بڑی سرعیت سے پوزیشن ٹیبل پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ پوئید یموس کی سیٹوں کی تعداد 69 ہے۔
چوتھے نمبر پر آنے والی پارٹی سیودادنو ہے۔ جس کے بارے میں انتخابات کے آغاز میں یہ تاثر تھا کہ یہ بہت بڑا اپ سیٹ کریگی، مگر انتخابی نتائج میں اس پارٹی نے 40 سیٹیں حاصل کی ہیں، کاتالونیہ کی نیشنلسٹ جماعت اسکیراریپبلیکانا نے نو سیٹیں حاصل کیں ہیں۔
ان انتخابات کی خاص بات یہ ہے کہ کئی عشروں بعد سپین میں دو سے زیادہ پارٹیاں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق حومت سازی کے مرحلے چھوٹی پارٹیاں اہم کردار ادا کریں گی کاتالونیہ میں سب سے زیادہ ووٹ پوئید یموس نے حاصل کر کے ریجن میں پہلی پوزیشن حصل کر لی۔ پوئید یموس نے 26.64 فیصد ووٹ حاصل کیے اور 12 سیٹیں حاصل کیں۔
دوسرے نمبر پر اسکیراریپبلیکانا رہی جس نے مجموعی طور پر 15.98 ووٹ حاصلی کیے اور 9 سیٹیں حاصل ۔ تیسرے نمبر پر سوشلسٹ پارٹی نے 15.72 فیصد ووٹ حاصل کیے اور کاتالونیہ میں سب سے زیادہ جنرلیتات کے صدر آرترماس کی پارٹی سی ڈی سی کے اتحاد کو پہنچا اور وہ صرف کاتالونیہ میں آٹھ سیٹیں حاصل کیں ہیں۔