بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان) ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے گزشتہ روز البوران کے ساحلی علاقے میں 63 امیگرنٹس کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپین کے ساحلی محافظوں نے گزشتہ روز دوکشتیوں کو ریسکیو کیا جن پر افریقی امیگرنٹس سوار تھے ۔جن کی کل تعداد 63 بنتی ہے جن میں تین موتریل کے ہسپتال میں داخل ہیں۔ ہسپتال میں داخل افراد میں سے دو حاملہ خواتین شامل ہیں جبکہ تیسرا شخص ٹانگ میں مسئلے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہے۔
ان امیگرنٹس کو ریسکیو کرنے والے جہاز کے عملے نے بتایا کہ انہوں نے دو چھوٹی کشتیوں میں سوار 63 امیگرنٹس کو بچایا ،جن میں سے ایک پرگیارہ بالغ مرد سوار تھے جو مراکشی تھے جبکہ دوسری کشتی پر 52 افراد سوار تھے جن میں سات نوعمر بچے، 16 خواتین اور دیگر افراد سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق تمام امیگرنٹس کی حالت صحیح ہے اور ان کو امیگرنٹس مرکز بجھوادیا گیا ہے،ابھی تک ان افراد کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوا کہ ان کو سپین میں داخلے کی اجازت دی جائیگی یا انہیں واپس ان کے ممالک بھجوایاجائیگا