پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) بارسلونا کی میونسپل کمیٹی ‘کایع دے تینیس ‘ کے میئر مارک ویرداگیر کو سپینش پرچم، بلدیہ کے دفتر کے باہر لہرانے میں 10 ماہ کی تاخیر پر عدالت نے 1500 یورو جرمانہ کیا ہے۔
بارسلونا کی عدالت نے جون 2014 میں میئر کو بلدیہ کی عمارت پر سپینش قومی پرچم لہرانے کا حکم جاری کیا تھا۔ لیکن میئر نے 16 اپریل 2015 کو قومی پرچم لہرایا۔ پرچم لہرانے کے کچھ ہی عرصہ بعد چوری ہو گیا۔ جس پر بلدیہ نے دوبارہ 30 اپریل کو سپینش قومی پرچم لہرا دیا۔
لیکن پرچم کے قریب ہی ایک اشتہار بھی چسپاں کر دیا گیا۔ جس پر یہ قومی پرچم ، اس بلدیہ میں حکومت سپین کے حکم کے تحت اور کایع دے تینیس کے میئر کی خواہش کے بغیر لہرا ہے ۔ لکھا تھا۔ جس پر عدالت نے تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے میئر بلدیہ کو 1500 یورو کا جرمانہ کر دیا۔ میئر کا تعلق سی آئی یو پارٹی سے ہے۔