تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کی صورت میں لاہور روانگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Speaches against the container climbed themselves to the container, Asad umar
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے پنجابی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ رانجھا رانجھا کیہندی میں آپے رانجھا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینر کے خلاف تقریریں کرتے کرتےخود کنٹینرپرچڑھ گئے،اللہ کی شان ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کے مطالبے سے روکنے والوں نے شاہی خاندان کے لیے اسلام آباد کو بند کردیا، دیکھیں پاکستان میں شاہی خاندان کے لیے ریاستی مشینری کیسے استعمال ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر مشتاق احمد غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ لگتا ہے ن لیگ والے عدالتی فیصلے پر بدحواس ہوگئے ہیں، یہ لوگ سڑکوں پر ٹھوکریں مار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ کوئی حکومت اپوزیشن کے خلاف ریلی نکال رہی ہے۔