قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے نقیب اللہ کی رپورٹ طلب۔
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) جمعہ کو اسپیکر نے وزارت انسانی حقوق کو ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے پولیس مقابلے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، اسپیکر نے نقیب اللہ قتل رپورٹ کے ساتھ لاپتہ افراد کی تفصیلات بھی شامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق فاٹا کے رکن حاجی شاہ جی گل آفریدی نے نقیب اللہ کا معاملہ اٹھایا تھا۔شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ کراچی میں قبائلیوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کی تفصیلات دی جائیں جبکہ خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ کراچی میں لاپتہ افراد کی تفصیلات بھی سامنے لائی جائیں۔