یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا پیغام
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی وعالمی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے، سپیکر قومی اسمبلی مسئلہ کشمیر صرف ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے کشمیر میں طاقت کے استعمال سے تحریک آزادی کو دبایا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس مسئلہ پر پاکستان کے اصولی موقف کو بدلا جا سکتا ہے
جنوبی ایشیاء میں اس وقت تک پائیدار امن کے قیام کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت مقبوضہ وادی میں طاقت کے استعمال اور جبر وتشدد کو بند نہیں کرتا عالمی برادری کی بھارت کی طر ف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مسلسل انکار اور مقبوضہ کشمیر میں جبر و تشدد،جعلی مقابلوں، جبری گمشدگیوں ،عصمت دری، اور نہتے شہریوں پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کے واقعات کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی ہر فورم پر اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے
گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی پہلی 6 ملکی سپیکرز کانفرنس جس میں پاکستان کے علاوہ روس، چین، ترکی، ایران اور افغانستان نے شر کت کی میں متفقہ طور پر اپنے اعلامیہ میں کشمیر کے مسئلے کو عالمی امن اور استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا
پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلہ میں پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کو نسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی طر ف سے ہونے والے ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے متعدد قرار دادیں منظور کیں ہیں
پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر پر امن حل کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلہ میں پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کو نسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی طر ف سے ہونے والے ظلم وبربریت کو روکنے کے لیے متعدد قراردادیں منظور کی ہیں- پاکستان مظلو م کشمیری عوام کی آواز ہے اور مصیبت کی ہر گھڑی میں ان کے ساتھ رہے گی