counter easy hit

اسپیکر خیبر پختونخوا کی وفاق کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر

Speaker filed a writ in the High Court against the provincial federation

Speaker filed a writ in the High Court against the provincial federation

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے صوبائی حکومت کی طرف سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں صوبے کو اس کا حق نہ دینے پر وفاقی حکومت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی۔

صوبائی وزیر شاہ فرمان کے ہمراہ اسپیکر خیبر پختونخوااسمبلی نے سی پیک سے صوبے کے حق کے لئے رٹ دائر کی ،اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ سی پیک ایک قومی منصوبہ ہےتاہم وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو اس کا جائز حق نہیں دے رہی ۔

اسد قیصر نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی اسمبلی نےکئی قراردادیں بھی منظور کی ہیں لیکن وفاق نے ہمارے تحفظات دور نہیں کئے، تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ہم نے معاملہ عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم غیر ملکی دوروں میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ہر وقت ساتھ لے کر جاتے ہیں ،خیبر پختونخوا سمیت کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کو ساتھ نہیں لے گئے، جو ان کی امتیازی سلوک کا مظہر ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website