اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنمااسد قیصر جو اس وقت قومی اسمبلی کے اسپیکر بھی ہیں ان کی حکومتی ارکان اور وزیراعظم کے ساتھ ناراضی کی خبریں آج کل گردش میں ہیں، اور اب یہ خبر ہے کہ وزیراعظم کواسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کئی شکایات ہیں ، وہ اپنے کئی وعدے بھی پورے نہین کر سکے ،
اسد قیصر اسپیکر بننے سے پہلے کیے گئے وعدے پورے نہ کر سکے، حکومتی ارکان نے بھی وزیراعظم سے عمران خان سے اسد قیصر کی شکایت لگا دی، دو روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ جمعرات کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان غصے میں نظر آئے تھے، انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کارگردگی پر مایوسی کا اظہار کیا تھا، تاہم اب وزیراعظم کی اسد قیصر سے ناراضی کی وجہ سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسد قیصر جن وعدوں پر اسپیکر قومی اسمبلی بنے تھے وہ پورے نہیں کر رہے، نجی ٹی وی نے دعوٰی کیا ہے کہ اسد قیصر نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا دعوی کیا تھا، اسد قیصر ایوان کا ماحول حکومت کے حق میں بہتر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہ کر سکے۔جب کہ شہباز شریف کی اسلام آباد میں مسلسل موجودگی سے بھی عمران خان پریشان ہیں۔ارکان اسمبلی نے بھی وزیراعظم عمران خان سے شکایت کی ہے کہ وہ حکومتی ارکان کو کم جب کہ اپوزیشن جماعت کو زیادہ وقت دیتے ہیں، شیخ رشید بھی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شیخ رشیدکی اپنی پارٹی ہے،ان کی مرضی جوبھی کہیں۔میں رولزکےمطابق کام کروں گا،