counter easy hit

اسپیکر قومی اسمبلی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

Speaker National Assembly filed a reference against Justice Asif Saeed Khosa

Speaker National Assembly filed a reference against Justice Asif Saeed Khosa

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کیا جو جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس کے خلاف دائر کیا گیا جس میں انہوں نے ایاز صادق کو نوازشریف کا وفادار قرار دیا تھا۔ سردار ایاز صادق کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی بینچ میں موجود جج میں سے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نوازشریف کا وفادار قرار دیا جو حقائق کے منافی ہے جب کہ اسپیکر کے خلاف ریمارکس سے معزز جج کے ذاتی عناد یا جانبداری جھلکتی ہے۔ ریفرنس میں مزید کہا گیا ہےکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلے میں لکھا کہ اسپیکر معاملے کی تحقیقات میں ناکام رہے، فیصلے میں لکھا گیا کہ اسپیکر نے معاملہ الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجا یہ ناکامی ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان نے منتخب کیا یہ فیصلہ ایوان کے 342 اراکین اور اسپیکر کے استحقاق کو مجروح کرتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website