counter easy hit

تجزیہ کا ارشاد بھٹی کا خصوصی تبصرہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو احتیاط کرنی چاہئے ۔ بولنے سے پہلے تیاری کرلیاکریں ، بلاول یوٹرن نہیں بلکہ اباﺅٹ ٹرن کے ماسٹر ہیں ۔ ایک یوٹرن ہوتاہے اور ایک اباﺅٹ ٹرن ہوتا ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دونوں آنکھیں بند کرکے دیکھ لیں تو ان کو بہت کچھ نظر آجائے لیکن وہ دونوں آنکھیں بند نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول یوٹرن نہیں بلکہ اباﺅٹ ٹرن کے ماسٹر ہیں ۔ ایک یوٹرن ہوتاہے اور ایک اباﺅٹ ٹرن ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال تک بلاول کے والد کی حکومت رہی کیا بلاول نے اپنے والد سے کبھی کہا تھا کہ اس وزیرکو بدل دیں ،اس کی کارکردگی خراب ہے ۔ بلاول تو اتنے معصوم ہیں کہ حفیظ شیخ کو کہہ رہے ہیں کہ ہمارا وزیر خزانہ ہے ۔ حفیظ شیخ تو مشرف کے وزیر نجکاری تھے جن کو پیپلز پارٹی نے وزیر خزانہ بنالیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو باتیں ہی باتیں کرنا بس کردینا چاہئے۔ وزیر اعظم کو احتیاط کرنی چاہئے ۔ وہ بولنے سے پہلے تیاری کرلیاکریں ۔ یہ غلطی ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی سے بھی ہوجاتی ہے لیکن عمران خان کو احتیاط کرلینا چاہئے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website