counter easy hit

آٹھ وزرائ پر مشتمل خصوصی کمیٹی حج پالیسی 2018 کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے کڑی نگرانی کریگی،سردار یوسف

Special, Committee, consisting, 8, Ministers, will, supervise, Hajj, operations, 2018, Sardar Yousaf, official, high, level, delegation, paid, homage, to,the ,Prophet, Muhammad ,(PBUH) on, behalf ,of, people, of, the, Islamic ,Republic, of ,Pakistan اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستانی عوام کی طرف سے رسول اللہ ﷺ کے روضہ پر عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا جس میں کہ پیغمبر اکرم حضرت محمد ﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی گئی۔

اسلام آباد(اصغر علی مبارک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی شگفہ جمانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس کےکمرہ نمبر 7 میں منعقد ہوا ۔جس میں گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف نے اجلاس کے دوران شرکا کو بتایا کہ قومی اسمبلی کی کابینہ نے 8 وزرائ پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں سیئر وزرا شامل ہیں ۔ اور یہ کمیٹی حج پالیسی 2018 کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں کام کریگی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ 8 سے 14دسمبر 2017 کو ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستانی عوام کی طرف سے رسول اللہ ﷺ کے روضہ پر عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا جس میں کہ پیغمبر اکرم حضرت محمد ﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی گئی۔

قائمہ کمیٹی نے وزارت کی طرف سے 500 سروسز ویزوں کو مجاملہ میں تبدیل کرنے کے ایشو پر تفصیل سے بحث کی ۔ جس میں کہ وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری  نے واضح کیا کہ مجاملہ ویزا سعودی حکومت کی طرف سے جاری کرنے کی دعوت دی گئی ہے اور اس کا براہ راست تعلق اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کے ساتھ ہے۔ وزارت کا مجاملہ ویزا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

حج آرگنائزرز پاکستان ایسوسی ایشن نے کمیٹی کو حج ٹورز آپریٹرز کے تحفظات کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا جس پر کمیٹی نے سابقہ حج کوٹہجو کہ 40 سے 60 فیصد تک تھا کوحج سال  2018 کیلئے بحال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

تمام متعلقہ ممبران نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ حج 2018 کے دوران حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر کوششیں کی جائیں گے۔

قومی اسمبلی کے ممبران جن میں ملک عبدالغفار ڈوگر، سید عمران احمد شاہ، صاحبزادہ فیض الحسن،جناب بسم اللہ خان، ممد کمال ملک، مس کرن عمران ڈار، مس شاہدہ اختر علی، صاحبزادہ محمد یعقوب، جناب لال چند ملہی اور مولوی آغا محمد نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت کی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website