سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کی ضمانت منظور ہونے پر انہیں ’لاڈلہ ‘کہہ کر تنقید کی ۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی حملہ سمیت 4 مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین کی ضمانت منظور کی تو مریم نواز نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ لاڈلے کی ضمانت نہیں ہوگی تو اور کس کی ہوگی ؟
انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ عمران خان کتنے صادق اور امین ہیں ، ان کی بیٹی سے پوچھیں ۔مریم نواز نے اس موقع پر شریف برادران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق قیاس آرائیوں پر بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔