لاہور (ویب ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے خصوصی ملاقات کی ، اس ملاقات میں سی ٹی او لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنی تصانیف کتاب قطرہ قطرہ زندگی اور حاصل لا حاصل پیش کیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کے ادبی ذوق کو دیکھ کر اور دونوں کتابیں ملاحظہ کرکے دیکھ کر داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور انکی کاوش کی بے حد تعریف کی ، یاد رہے کہ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علیٰ نہ صرف محکمہ پولیس کے ایک ہونہار اور قابل افسر کے طور پر شمار ہوتے ہیں بلکہ ادبی و صحافتی حلقوں میں بھی بے حد مقبول ہیں ، انکی دونوں تصانیف قطرہ قطرہ زندگی اور حاصل لا حاصل بھی انکی ادبی کاوشوں کی ایک ہلکی سی جھلک ہے ، جن میں میں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف ادوار کو نہایت خوبصورت پیرائے میں بیان کیا ہے ۔ (ش س م)
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 139
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276