برلن (یس نیوز)جرمنی کے دار الحکومت برلن میں گزشتہ دنوں آتش بازی کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔پیرونیل نامی اس مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی کئی ٹیموں نے حصہ لیا۔11ویں سالانہ آتشبازی کے اس مقابلے میں30ممالک سے تعلق رکھنے والی 47ٹیموں نے حصہ لیا۔2 روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے دوران ٹیموں نے ایسی شاندار آتش بازی کا مظاہر ہ کیا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔مقابلے کے دوران60ہزار سے زائد لوگ بھی موجود تھے، جنہوں نے آتش بازی کے دلکش اور رنگین مناظر کا بھرپور لطف اٹھایا۔