counter easy hit

بریکنگ نیوز: اقوام متحدہ میں تقریر کرنا مہنگا پڑ گیا ۔۔۔ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی خبر

بھارت (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھارتی عدالت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز بھارت میں بہار ضلع مظفر پور میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ سدھیر کمار اوجھا نامی وکیل نے مظفر پور میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف شکایت درج کرائی۔سدھیر کمار اوجھا نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں اپنی تقریر کے دوران بھارت کے خلاف جوہری جنگ کے خطرہ سمیت قابل اعتراض بیانات دیئے ہیں۔اوجھا نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اس شکایت کی بنیاد پر عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکم کی ہدایت کرے۔بھارتی وکیل نے اپنی درخواست میں کہا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے حوالے سے بھارت کے خلاف پاکستانی وزیراعظم کے بیان سے صرف ایک طبقے کے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی جس سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کیلئے جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی، پہلی بار کشمیریوں کے مصائب بہترین انداز میں دنیا کے سامنے بیان کیے گئے، دنیا کو مستقل اور واضح پیغام کے ذریعے ہی کشمیریوں کی مدد پر قائل کیا جاسکتا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کے حوالے سے ٹوئٹر تعریقی پیغامات سے بھر گیا جبکہ ’عمران خان وائس آف کشمیر‘ عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سے ٹوئٹر تعریقی پیغامات سے بھر گیا جبکہ ’عمران خان وائس آف کشمیر‘ عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

SPEECH, IN, UNITED NATIONS, GOT, COSTLY, FOR, IMRAN KHAN, CASE, REGISTERED, AGAINST, HIM

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website