نیویارک ……کیڑے مکوڑوں سے اکثر لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں اور انہیں مارنے دوڑتے ہیں لیکن اس انوکھے انداز میں مکڑی کا شکار شاید ہی کبھی کسی نے کیا ہو۔
امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک کار سوار نے گاڑی میں گیس بھرواتے ہوئے فیول ٹینک کے پاس مکڑی کیا دیکھی، جھٹ سے لائٹر نکالا اور اسے آگ سے جلا کر مارنے کی ٹھانی لی پرمکڑی تو نہ مری لیکن آگ لگانے کے نتیجے میں گیس اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی جس پر بہت مشکل کے بعد قابو پایا گیا۔