جنوبی کوریا کی پولیس نے بلند ترین عمارت سر کرنے کے لیے فرانسیسی اسپائیڈر مین کی کوشش ناکام بنادی۔ اہلکاروں نے خطروں کے کھلاڑی کو نصف فاصلے سے اُتارلیا۔55سالہ ایلین رابرٹ سیول کی ایک سو تئیس منزلہ عمارت لوٹے ورلڈ ٹاور پر چڑھنے لگے۔ اس دوران سیکورٹی اہلکاروں نے ایلین رابرٹ کو آدھے فاصلےپر ہی روک دیا اورانہیں مزید ایڈونچر جاری نہ رکھنے دیا۔ایلین رابرٹ کو خطرناک کرتب اوربلند عمارتیں سر کرنے کی وجہ سے فرنچ اسپائیڈرمین کہا جاتا ہے۔