counter easy hit

مکڑی کا زہر فالج کے بعد دماغ کیلئے فائدہ مند، تحقیق

فالج سے دماغ میں خون اور آکسیجن کم ہونے سے دماغی خلیات تیزی سے تباہ ہونے لگتے ہیں اور اس سے مریض کی موت اور عمر بھر کی معذوری کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔

Spider venom beneficial to the brain after a stroke, research

Spider venom beneficial to the brain after a stroke, research

اس سلسلے میں مکڑی کا زہر اس کیفیت کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے سائنسدانوں نے فنل ویب اسپائیڈر کے زہر سے پیپٹائیڈ نکالا ہے، جو فالج کی صورت میں دماغ کو مزید متاثر ہونے سے روک سکتا ہے۔ یہ تحقیقات پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسس میں شائع ہوئی ہیں۔ صرف امریکا میں ہی ہر سال 8 لاکھ افراد کو فالج لاحق ہوتا ہے، جن میں سے 6 لاکھ افراد پہلی مرتبہ اس کے شکار ہوتے ہیں۔ ان میں سے 65 سال سے زائد کے افراد کی نصف تعداد معذور ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ شدید جسمانی کمزوری محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ دماغی خلیات کا متاثر ہونا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website