counter easy hit

 ساگ پنجاب کا روایتی پکوان،دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان

spinach, a, great, custom, in, the, province, of, Punjab, saved, by, semi khan, and, raheel, khan, in, mian jee, ki, bethak, special, report, by, Asghar Ali Mubarak

میاں جی دا ڈیرہ کے نام سے اسلام آباد اورراولپنڈی میں مکئی کی روٹی اور مکھن ساگ کی لزیز دعوت

اسلام آباد (رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے )پاکستان محبتوں بھری دھرتی پنجاب،شاندارثقافتی روایات کا ا مین ھے جبکہ اسکے کھانے دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ھیں ساگ پنجاب کا روایتی پکوان سادہ مگر ذائقے سے بھرپور ھے ۔ اسلام آباد چھٹہ بختاور میں خاتون سیمی خان ،راحیل خان ساگ پوائنٹ اور راولپنڈی میں کالج روڈ پر سیور فوڈ کے قریب سرسوں کا ساگ ،مکئی کی روٹی ،مکھن ،اچار کے ساتھ دیہاتی ماحول میں گائے بھینسوں کی لسی کے ساتھ پنجابی روایت کو زندہ رکھا ہوا ھے ۔ روایتی مزیدار پکوان آج کل کھانے کو تو کم کم ملتے ہیں، ان کے ذکر سے لطف اندوز ہوا جاتا تھا مگر اب یہ جڑواں شہر میں موجود ہیں ۔ سرسوں کا ساگ، مکئی کی روٹی پنجاب کا پرلطف اور سادہ ترین کھانا سرسوںکی نرم و گداز گندلوں سے تیار کیا ہوا سالن ایسا ہوتا ھے جس میں مکھن کی بہتات ہوتی ہے، مکئی کے آٹے سے بنی روٹی کے ساتھ کھانا پنجاب کی پہچان ھے ۔

spinach, a, great, custom, in, the, province, of, Punjab, saved, by, semi khan, and, raheel, khan, in, mian jee, ki, bethak, special, report, by, Asghar Ali Mubarak

اس میں کوئی شک نہیں کہ آج شہروں میں تو کیا دیہاتوں میں بھی یہ کھانا معدوم ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی وجوہ بھی سہل انگاری اور تن آسانی ہی کہی جاسکتی ہے۔ سرسوں کا ساگ پکانے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اور پکانے میں توجہ اور محبت درکار ہوتی ہے،جو شاید کم ہوتی جا رہی ہے۔ اس طرح یہ روایتی ذائقہ اب عام نہیں رہا، تاہم ابھی بالکل ختم نہیں ہوا۔ ساگ ہماری پنجابی تہذیبی روایت کا جزو لازم رہا ہے،پاکستان خصوصاًپنجاب کاخطہ شاندارثقافتی روایات کاحامل ہے۔دورِجدیدمیں جبکہ میڈیا اور انٹرنیٹ نے دنیا کو ایک گاؤں کی شکل دے دی ہے پنجاب کےثقافتی رنگ اپنی خوبصورتی اوردلکشی میں بےمثال ہیں۔برصغیرمیں کہیں بھی شادی بیاہ ہو یا کوئی اورتقریب،پنجاب کےثقافتی رنگوں کا اثرنمایاں دکھائی دیتا ہے۔پنج دریاؤں سےسیراب ہونےوالی اس خوبصورت دھرتی کی لوک داستانیں ہوں یا میلے، بھنگڑےہوں یالوک رقص، روایتی گیت ہوں یاٹپے ،پنجا بی شاعری ہو، یا قوالیاں ،یہاں کی ثقافت اپنے دامن میں قوس قزاح کے سبھی رنگ سمیٹے ہوئے۔ہیر رانجھااورسوہنی مہینوال جیسی حسن وعشق کے جذبات سے لبریزرومانوی داستانیں،محبتوں کی اس سرز میں کی کوکھ سےہی جنم لیتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ھے کہ ثقافت سےمحبت کواجاگر کرنے کا اہتمام ہر سطح پر کیا جاۓ.

 

spinach, a, great, custom, in, the, province, of, Punjab, saved, by, semi khan, and, raheel, khan, in, mian jee, ki, bethak, special, report, by, Asghar Ali Mubarakspinach, a, great, custom, in, the, province, of, Punjab, saved, by, semi khan, and, raheel, khan, in, mian jee, ki, bethak, special, report, by, Asghar Ali Mubarak