سڈنی ٹیسٹ میں ایک طرف آسٹریلیانے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا اسکور بنالیا ہےتو دوسری جانب مصباح الحق کے لئے مشکلات مزید بڑھنے لگیں۔لیگ اسپنر یاسر شاہ ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ۔
یاسر شاہ کو سڈنی ٹیسٹ کے پہلے دن 167 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ ہی مل سکی۔آج صبح جب وہ میچ سے قبل پریکٹس کے لئے آئے تو گھٹنے میں تکلیف محسوس کررہے تھے،جس وجہ سے وہ دوسرے دن بولنگ کے لئے بھی نہ آسکے۔ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا ہے یاسر شاہ ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان بولنگ پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے اب دوسری اننگز میں یاسر شاہ انجری مزید مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔