ہالینڈ (پ۔ر) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کی سالانہ تقریب آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت ۖ 2016 کے انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کے لئے عظیمی ہاوس دی ہیگ میں اجلاس میں منعقد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حاجی خالد ندیم نے کیاجبکہ نعت رسول مقبول ۖ میاں مظفر نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
شرکائے اجلاس نے خواجہ فہیم کی اہلیہ مرحومہ، طارق محمود کے خسر مرحوم اور ڈاکٹر عبدالغفار عزم مرحوم کے اثصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے پروگرام کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت سے شرکائے اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے امسال یورپ کے آٹھ ممالک سے نعت خواں حضرات اس نعتیہ مقابلے میں حصہ لیں گے۔اس تقریب کے انتظامی امور کو شرکائے اجلاس سے مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دے دی گئی۔
اجلاس کے دوران معروف شاعر احسان سہگل نے اپنا تحریر کردہ نعتیہ کلام پیش کیا۔حاجی جاوید عظیمی نے ذکر جہر ،گنبدے خضراء کا مراقبہ اور اجتماعی دعا کروائی قبل ازیں مراقبہ ہال ہالینڈ کی جانب سے معزز ٹیم ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ یاد رہے مذکورہ تقریب بروز اتوار 15 مئی دن دو بجے دی ہیگ کی جامع مسجد نورالاسلام میں منعقد کی جائے گی۔