counter easy hit

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے اردو میں “پاک چین دوستی زندہ آباد” کا نعرہ لگا کر سب کے دل جیت لیے، عائشہ فاروقی کا خراج تحسین

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے ارود میں پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ لگا کر پاک چین دوستی کی ایک اور اعلیٰ مثال قائم کردی ہے ۔بیجنگ میں ترجمان چینی دفتر خارجہ ژائو لیجیان نے معمول کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ “چائینہ اور پاکستان تمام موسموں کے سٹریٹجک شراکت دار اور آئرن بانڈڈ دوست ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس میں پاکستان نے چین کی مدد سے پہلا آئسولیشن اسپتال قائم کرلیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ان کے شاندار جذبات کے اظہار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آہنی دوست ہمیشہ ایسے ہوتے ہیں۔ جو اچھے اور برے وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ ہمیں پاک چین دوستی پرفخر ہے۔ ہم چینی حکومت اور چینی دوستوں کی طرف سے کرونا وبا کی صورتحال پرقابو پانے میں مدد پر شکرگزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے آئسولیشن اسپتال کا افتتاح کیا گیا جس کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان میں مقیم چینی سفیر یاؤ جنگ بھی شامل تھے۔

اسی ضمن میں آج چینی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرنے اور مبارکباد پیش کرنے کے لئے اردو زبان میں پاکستان کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چین کی مدد سےآئسولیشن اسپتال کھل گیا ہے کیونکہ چین اور پاکستان تمام موسمی حکمت عملی پر مبنی شراکت داراور دوست ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی انتہائی آزمائشی وقت میں پاکستان کی پیش کردہ قیمتی مدد کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

اس سے قبل چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میں آئسولیشن اسپتال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں اور یہ کامیابی بہت ہی کم مدت میں حاصل کرنا پاکستانی حکومت کے لئے ایک معجزہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں جو کام این سی او سی کر رہا ہے میں نے اس کا مشاہدہ کیا ہے اور این سی او سی کا کمانڈنگ سسٹم اس خوفناک وائرس کی روک تھام اور اس کے کنٹرول میں بہت مدد دے رہا ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کی کوششوں سے آپ اس وائرس سے بہت جلد چھٹکارا پا لیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

آئسولیشن اسپتال، انفیکشس ٹریٹمنٹ سینٹر 15 جولائی سے قبل ہی آپریشنل کردیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی بہترین کارکردگی کو سراہا بھی ہے۔

وفاق سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں 1400 سے زیادہ اضافی آکسیجنیٹڈ بیڈز بھی فنکشل کردیئے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website