اسلام آباد: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کی دھمکیوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی سب نے جواب دیا جو کہ ایک خوش آئند بات ہے، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی، بھارت کو سوچنا ہوگا اگر مذاکرات نہیں کریں گے تو بات آگے کیسے بڑھے گی، بھارت ہمیں متحد کرتا ہے، بھارتی دھمکیوں پر پیپلز پارٹی، ن لیگ، حکومت سب نے ایک بیان دیا۔
جمعہ کو پریس کانفرنس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعہ پر پاکستان سے کسی تنظیم نے کوئی دعویٰ نہیں کیا،وہیں سے ویڈیو بنی، وہیں سے ٹویٹ ہوئی، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت کو سوچنا ہوگا اگر مذاکرات نہیں کریں گے تو بات آگے کیسے بڑھے گی۔ انہوںنے کہاکہ کشمیرکی نوجوان نسل میں موت کا خوف ختم ہو گیا ہے،عادل کا جنازہ دیکھیں کوئی ساٹھ ہزار لوگ ہوں گے،اسی صورتحال کی وجہ سے کشمیر پر دنیا کی نظریں جم گئی ہیں، انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ ہوا کشمیر عالمی سطح پر اتنا ڈسکس ہو رہا ہے،میری ذاتی سوچ یہ ہے کہ اب جلد یا بدیر کشمیر کا حل نکلے گا، انہوں نے کہ اکہ بھارت کے اندر بہت تقسیم ہے ،پاکستان میں صورتحال فرق ہے، بھارت ہمیں متحد کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی دھمکیوں پر پیپلز پارٹی،ن لیگ، حکومت سب نے ایک بیان دیا۔سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق سوال پر انہو ں نے کہا کہ فوجی تیاریوں، حکمت عملی کو ہم پر چھوڑ دیںلائن آف کنٹرول پر چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی۔۔ بھارت کسی بھی بھول؛ میں نہ رہے