اسلام آباد(یس اردو نیوز)سیکرٹری جنرل اوآئی سی یوسف بن احمد العثمین اورحکومت فرانس کے پاکستان سٹاک ایکسچینج پرحملے کی مذمت اور متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنے الگ الگ ٹوئٹر پیغامات میں اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی ) کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثمین اور حکومت فرانس اور عوام کی طرف سے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت پرانھیں خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اوآئی سی اورحکومت فرانس کی طرف سے پاکستان حکومت ، عوام اورحملے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی لائق تحسین ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نےاپنے ٹوئٹر پیغام کے ساتھ سیکرٹری جنرل اوآئی سی اورحکومت فرانس کے ٹوئٹر پیغامات کا حوالہ بھی دیا اور حکومت فرانس کیلئے اپنا ٹوئٹرپیغام انگریزی کے ساتھ ساتھ فرانسیسی زبان میں بھی جاری کیا۔