اسلام آباد(یس اردو نیوز) ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیپی کوفوڈ کی طرف سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی صحت وسلامتی کیلئے دعا اور نیک خواہشاات کے پیغام پر دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم وزیرخارجہ ڈنمارک جیپی کوفوڈ کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جلد صحتیابی کی دعا پرشکرگزار ہیں۔ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ تعاون لائق تحسین ہے اور ہم ان تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔
We thank Foreign Minister of Denmark H.E. @JeppeKofod
for his best wishes & prayers for early recovery of FM @SMQureshiPTI
.
Pakistan and Denmark enjoy excellent bilateral ties and we are committed to further enhance bilateral cooperation.
@DanishMFA
@DKinPK
@PAKAMBDK