لاہور (ویب ڈیسک )ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ مریم نواز جھوٹی ہیں اوران کی جانب سے ایک جھوٹا ٹوئٹ کیا گیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف ایک کسی طبی ادارے میں داخل کروانے کی ضرورت ہے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ کو انفرادی سلوک نہیں کیا جائیگا ، وزیر اعظم عمران خان نے رسمی بیان دیا تھا کہ جب نواز شریف اور آصف زرداری جیلوں میں جاتے ہیں تو ان کے ساتھ وی آئی پی سلوک ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جیل سے بی کلاس ختم ہوگی تو صرف نواز شریف کیلئے نہیں ہوگی بلکہ سب کے لئے ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز جھوٹ بولنے کی ماہر ہیں اور ملک کی اعلیٰ ترین عدالت ان کو جھوٹا کہہ چکی ہے ۔ ان کی جانب سے ایک جھوٹا ٹوئٹ کیا گیا تھا کہ نواز شریف کو کسی آزاد طبی ادارے میں داخل کروانے کی ضرورت ہے جبکہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ان کی میڈیکل رپورٹس کروائی جائیں جو کروا لی گئی ہیں۔ شہبازگل کا کہنا تھا کہ ایک دن نواز شریف سے جیل میں 225لوگ ملے ، ان کے پاس جیل میں ایک ٹیکس دہندہ کے حساب سے سہولیات موجود ہیں ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق شہباز شریف کو رانا ثناء اللہ سے روکنے کی کوشش،پیدل ہی اے این ایف عدالت پہنچ گئے۔پیر کو رانا ثناء اللہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو شریف کو پولیس کی جانب سے احتساب عدالت میں جانے سے روکا گیا، انہیں ایم او کالج چوک سے آگے جانے کی اجاز ت نہیں دی گئی اور ان کی گاڑی کو روک لیا گیا جس پر وہ پیدل چلتے ہوئے اے این ایف عدالت پہنچے۔ شہباز شریف کو مختلف رکاوٹوں پر روکا گیا، انہیں عدالت کے مرکزی دروازے پر بھی روکا گیا اسی دوران شہباز شریف کو دھکم پیل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔