وہاڑی(علی وارث کلیم )ضلعی محکمہ سپورٹس وہاڑی کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے گئے جن کی تقریب تقسیم انعامات خورشید انور اسٹیڈیم وہاڑی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ اور چےئر مین یونین کونسل چودھری زاہد اقبال تھے ڈی او سپورٹس ملک غلام مرتضی،طاہر شریف گجر،رفیق کلیم شاہ،زاہدبرکی،ظفربلوچ، سیف اللہ تارڑ ،مجید جاوید، خورشید بھی اس موقع پر موجو دتھے انٹر تحصیل کبڈی فائنل میچ میں تحصیل بورے والہ نے تحصیل وہاڑی کو18 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس سے جیت لیا انٹر سکولز رسہ کشی فائنل میچ میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی نے پہلی جبکہ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کرم پور نے دوسری پوزیشن حاصل کی ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل جسمانی نشو و نما کے لیے نہایت ضروری ہے کھلاڑی جسمانی اور ذہنی طور پر چاک و چوبند ہوتا ہے اور اس کی قوت برداشت دوسرے لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے یوم پاکستان کے موقع پر نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اجاگر کر کے قومی سطح کے مقابلوں کے لیے نیا ٹیلنٹ حاصل کیا جاسکے تقریب کے آخر میں کبڈی اور رسہ کشی کے مقالوں میں کامیاب ہونے والوں میں ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ اور چیئر مین یوسی چودھری زاہد اقبال نے انعامات تقسیم کئے