counter easy hit

اسپاٹ فکسنگ کیس: محمد عرفان 6 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹر محمد عرفان کو سزا سنا دی گئی۔

Spot-fixing case: Mohammad Irfan out of cricket for 6 months

Spot-fixing case: Mohammad Irfan out of cricket for 6 months

پی سی بی حکام نے محمد عرفان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فاسٹ بولر کو سزا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محمدعرفان کو ایک سال کے لیے معطل کردیا گیاہے، جبکہ وہ 6ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکتے ،وہ پی سی بی کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کریں گے۔ پی سی بی حکام نے اس موقع پر مزید کہا کہ عرفان نے شرائط مکمل کیں تو 6ماہ بعد کرکٹ کھیل سکیں گے، پابندی کی صورت میں وہ چیمپیئنز ٹرافی نہیں کھیل سکیں گے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی دو ٹکڑوں میں بانٹی گئی ہے،محمد عرفان کی 6ماہ تک کی معطلی بغیر کسی تنخواہ کے ہوگی،پانچ لاکھ روپے کے حساب سے انہیں 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوگا،پی سی بی کی معاونت کرنے پر اگلے چھ ماہ وہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔ اس موقع پر کرکٹر محمد عرفان نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے دو جگہ سے اپروچ کیا گیا تو میری غلطی تھی کہ بورڈ کو نہ بتاسکا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپروچ کرنے والوں کو شٹ اپ کال دی تھی، جو غلطی ہوئی اس پر پوری قوم سے معافی چاہتا ہوں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website