counter easy hit

اسپاٹ فکسنگ، خالد لطیف کا اینٹی کرپشن ٹریبونل کے بائیکاٹ کا اعلان

اسپاٹ فکسنگ میں معطل خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ٹریبونل کے سامنے مزید پیش ہونے سے انکار کردیا، خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹریبونل کی کارروائی جانب دارانہ ہے۔

Spot-fixing, Khalid latif announced a boycott of the anti-corruption tribunal

Spot-fixing, Khalid latif announced a boycott of the anti-corruption tribunal

وکیل نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹربیونل کی 19 مئی کی کارروائی کی ویڈیو دی جائے، ویڈیو نہیں دی گئی تو ٹریبونل کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ خالد لطیف نے ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اصغرحیدر پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ خالد لطیف اور ان کے وکیل نے راہِ فرار اختیار کی، خالد لطیف شریک نہ ہوئے تو ٹریبونل کو یک طرفہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹربیونل نے ویڈیو دی تو اعتراض ہوگا، خالد لطیف 8 فروری کو بکی سے ملے، 9 فروری کو دوبارہ شرجیل خان کے ساتھ ملے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website