لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرخالد لطیف تیسرے روز بھی اینٹی کرپشن ٹریبیونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے جب کہ کیس کی یکطرفہ سماعت جاری ہے۔
Spot-fixing, Khalid latif did not appear also third day in front of Tribunal
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم ٹریبیونل کے سامنے خالد لطیف آج جمعرات کو مسلسل تیسرے روز بھی پیش نہیں ہوئے جبکہ اینٹی کرپشن کے آفیشلز سمیت پی سی بی کے مزید گواہ پیش ہوئے جس کے بعد کیس حتمی مراحل میں داخل ہو جائے گا۔ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر خالد لطیف نے ٹریبیونل کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور ان کا موقف ہے کہ ان کے بیٹ پر گرپس ساتھی کھلاڑی نے غلطی سے چڑھا دی تھیں تاہم گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسی کھلاڑی نے ٹریبیونل میں پیش ہوبیان دیا اس نے کوئی گرپ نہیں چڑھائی۔ اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی جانب سے خالد لطیف کو غیرحاضری پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور ان کے پیش نہ ہونے پر ٹریبیونل یکطرفہ کارروائی جاری رکھتے ہوئے رپورٹس کی بنیاد پر فیصلہ سنائے گا جب کہ کرکٹر کے وکیل بدر عالم نے عمرے پر جانے کے حوالے سے درخواست دے رکھی ہے اورا ن کا کہنا ہے کہ ٹریبیونل کو خالد لطیف کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔