اسپاٹ فکسنگ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحقیقاتی ٹریبونل کی کارروائی کا آغازآج ہورہا ہے۔شرجیل خان اور خالد لطیف اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے۔
پی سی بی کے ٹریبونل میں جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر ، سابق چیئرمین توقیر ضیا اور سابق کپتان وسیم باری شامل ہیں ۔ رکٹ بورڈ بھی معطل کرکٹر زکے خلاف ثبوت پیش کرے گا ۔شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی سی بی کی چارج شیٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے۔دونوں کرکٹرز پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔خالد لطیف پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 6اور شرجیل خان پر 5شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔