counter easy hit

گزشتہ 22 سال سے گٹر میں زندگی گزارنے والے میاں بیوی

کولمبیا سے تعلق رکھنے والا ایک شادی شدہ جوڑا گزشتہ 22 سال سے سیوریج پائپ لائن میں اپنی زندگی گزار رہا ہے۔

Spouses living in the sewer for the past 22 years

Spouses living in the sewer for the past 22 years

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا میں دو طرح کے انسان بستے ہیں، ایک وہ جو ہر چیز کا رونا روتے ہیں جبکہ دوسری قسم کے لوگ ہر حال میں خوش رہتے ہیں اور شکر ادا کرتے ہیں۔ ہم اس تحریر میں موخر الذکر قسم کے لوگوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جن کی زندگی کے بارے میں جان کر آپ چونک جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق کولمبیا سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا گزشتہ 22 سال سے ایک گٹر میں اپنے شب و روز گزار رہا ہے۔


خاتون ماریا گارسیا اور ان کے خاوند مگویل ریستریپو جب ایک دوسرے کو ملے تو منشیات کی لت میں گھرے ہوئے تھے۔ منشیات کی عادت نے انھیں سماجی طور پر تنہا کر دیا تھا۔ تاہم یہ دونوں جب ملے تو انھیں لگا کہ جیسے انھیں کوئی سہارا مل گیا ہو، اس کے بعد دونوں نے منشیات کی لعنت سے چھکٹارا حاصل کرکے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا اصولی فیصلہ کیا، وہ دن اور آج یہ دونوں میاں بیوی گزشتہ 22 سال سے ایک گٹر میں اپنی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ تاہم اپنے اس طرز رہائش پر انہوں نے کبھی افسوس نہیں کیا۔ اس گٹر میں ان کے ساتھ ان کا پالتو بھی رہتا ہے۔

اس گٹر میں دونوں میاں بیوی نے اپنی ضروریات زندگی کی ہر چیز رکھی ہوئی ہے جس میں بجلی، بیڈ، ٹی وی، پنکھا، ایک چھوٹا سا کچن اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔ دیگر انسانوں کی طرح یہ خوش و خرم شادی شدہ جوڑا تہواروں کے موقع پر اپنے اس گھر کو سجاتے ہیں اور خوب انجوائے کرتے ہیں۔ ان کے کتے کا نام بلیکی ہے جو ان کی غیر موجودگی میں ان کے گھر کی حفاظت کرتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website