دربھنگہ (ڈاکٹر منصور خوشتر) المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ دربھنگہ کے زیر اہتمام اوربہار اردو اکادمی پٹنہ کے مالی تعاون سے یک روزہ قومی سمینار بعنوان” بہار میں اردو صحافت سمت و رفتار ” آئندہ ٢١اپریل ٢٠١٦ (بوقت ١١بجے دن )منعقد ہونے جارہا ہے ۔ملت کالج دربھنگہ کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے اس سمینار کی صدارت ایم ۔ ایم ۔ اشرف فرید (سرپرست ٹرسٹ ) فرمائیں گے۔
جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد علی اشرف فاطمی ( سابق وزیر مملکت برائے فروغ انسانی وسائل ،حکومت ہند) جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر پروفیسر سید ممتاز الدین (پرو۔ وائس چانسلر ،متھلا یونیورسیٹی دربھنگہ)، مشتاق احمد نوری (سکریٹری بہار اردو اکیڈمی پٹنہ ) ،ڈاکٹر عبد المنان طرزی ، پروفیسر محمد رحمت اللہ (پرنسپل ملت کالج دربھنگہ شریک ہوں گے جبکہ نظامت معروف افسانہ نگار ڈاکٹر مجیر احمد آزاد انجام دیں گے۔
ٹرسٹ کے سکریٹری منصور خوشتر کے مطابق پہلے اجلاس کی صدارت پروفیسر مناظرعاشق ہرگانوی ، سید احمد قادری اور پروفیسر شاکر خلیق کریں گے۔
مقالہ نگاران میں ریحان غنی ، انور الحسن وسطوی ، فخر الدین عارفی ، سید شہباز عالم ، احمد جاوید ، شمیم قاسمی ، کامران غنی ، فیاض احمد وجیہہ دہلی ، یاسمین رشیدی دہلی ، ڈاکٹر قیام نیئر ، شکیل احمد سلفی ،عطا عابدی ، احتشام الحق ، عبد المتین قاسمی ، نور الاسلام ندوی ، سلمان عبد الصمد ،دہلی ، ڈاکٹراحسان عالم ،فردوس علی ، عرفان احمد پیدل وغیرہ شریک ہوں گے۔