counter easy hit

لالہ موسیٰ سڑکوں،گلیوں میں سپیڈبریکرخودروجھاڑیوں کی طرح اگ آئے

Spydbrykr

Spydbrykr

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ سڑکوں،گلیوں میں سپیڈبریکرخودروجھاڑیوں کی طرح اگ آئے، اپنی مددآپ کے تحت بنائے گئے سپیڈ بریکرگاڑیوں کی رفتارکم کرنے کے بجائے کاربریکرکاکام انجام دینے لگے، ٹی ایم اے کے افسران ،محکمہ بلڈنگ،انفورسمنٹ افسران نے ’’آنکھیں اوجھل پہاڑاوجھل‘‘کے مقولے پرعمل کرناشروع کردیا،سپیڈبریکروں کے ساتھ گلیوں میں بنے ریمپ بھی راپگیروں کی مشکلات میں اضافہ کاسب بننے لگے،لالہ موسیٰ کے اکثرعلاقوں میں سڑکوں اور اندرون شہرکی گلیوں پرعوام الناس نے انتظامیہ کی منظوری کے بغیرسپیڈبریکربنانے کا سلسلہ شروع کررکھاہے اور بغیرکسی ڈیزائن اور مناسب طریقہ پرنہ بنائے جائے جانے والے یہ بریکرگاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے مشکلات کا سبب بن رہے ہیں،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے سپیڈبریکروں کو مروجہ ڈیزائن پربنوانے یاپھرختم کرانے کا مطالبہ کیاہے۔