ممتاز قادری کے چہلم کے موقع پر مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنان کی جانب سے سرکاری و نجی املاک کو کروڑوں روپے نقصان پہنچای گیا
اسلام آباد (یس اُردو) ڈی چوک دھرنے کے دوران ہونے والا کروڑوں روپے کا نقصان گرفتار ملزمان ادا کریں گے ، پولیس نے ڈی چوک پر جلائے گئے ٹرک ، کنٹینرز مالکان سے کلیمز مانگ لئے جنہیں پولیس فائل کا حصہ بنایا جائیگا ۔ممتاز قادری کے چہلم کے موقع پر مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنان کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس اسٹیشنز اور دیگر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ۔ مظاہرین نے راستے بند کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کھڑے کئے گئے ٹرک اور کنٹینرز نذر آتش کر دیئے جس سے گاڑی مالکان کو چار کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ۔ پولیس نے جلائے جانے والے ٹرک اور کینٹینرز کے مالکان سے کلیم مانگ لیے ہیں جن کو پولیس فائل کا حصہ بنایا جائے گا ۔ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ کینٹینرز کو آگ لگانے والے گرفتار ملزمان ہی نقصان کا ازالہ کریں گے