بارہویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئن شپ کا آغاز اسلام آباد میں ہو گیا جو 22اکتوبر تک جاری رہے گی، دنیا کے 10ممالک سے اسکواش کے 15 کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
سیکرٹری پاکستان اسکوائش فیڈریشن عامر نواز اور کموڈور خالد پرویز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 22اکتوبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 40 کھلاڑی حصہ لیں گے، جن میں 10ممالک کےکھلاڑی بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کا مصر، نیوزی لینڈ،امریکا، آسٹریلیا، ملائیشیا، ہالینڈ، جمیکا، ویلز، متحدہ ارب عمارات اور اردن سے تعلق ہے۔ کھیل کی انعامی رقم 25 ہزار ڈالرز ہے۔
ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ میچزآج سے شروع ہوںگے، جبکہ فائنل راؤنڈ کا 19 اکتوبر سے آغاز ہو گا۔چیمپئن شپ مصحف اسکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔