counter easy hit

سکوائش کو ٹوکیو اولمپکس جاپان 2020 میں شامل کرلیا گیا، انٹرنیشنل سکوائش کمپنی  ایونٹ میں سکوائش کورٹ مہیا کریگی

سکوائش کو ٹوکیو اولمپکس جاپان 2020 میں شامل کرلیا گیا، انٹرنیشنل سکوائش کمپنی  ایونٹ میں سکوائش کورٹ مہیا کریگی

Pakistani, player, Muhammad Faheem ,won ,gold ,medal, in, "Nomad, MMA, International ,Championship, Astana ,Kazakhstan

اسلام آباد(انٹرویو: اصغر علی مبارک ، سید معارف الحسنین) سکوائش کی دنیا میں عالمی سطح پر پاکستان  کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں جگمگاتا رہیگا۔ جان شیر خان ، جہانگیر خان، زرق جہان خان، زبیر جہان خان، میر زمان گل ، اور دیگر نے عالمی سطح پر پاکستان کے کھیل کو بام عروج پر پہنچایا اور ہر کھلاڑی کی یہ خواہش تھی کہ سکوائش کا کھیل اولمپکس کے کھیلوں کا حصہ بنے اور پاکستان ہاکی ٹیم کی طرح اولمپک میں بھی پاکستان کے کھلاڑی سکوائش کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت سکیں۔

Squash Premier League ceremony in Lahore

Squash Premier League ceremony in Lahore 

طویل عرصے بعد یہ خواہش پاکستان کی ہی ایک کمپنی کے ذریعے پوری ہوتی نظر آرہی ہے ۔ جاپان اولمپکس 2020 کی انتظامیہ نے پاکستان کی تجویز پر تجرباتی طور پر اسکوائش کو اولمپکس میڈل گیم کا درجہ دے دیا ہے  اور تاریخ میں پہلی مرتبہ سکوائش 2020 ٹوکیو اولمپکس جاپان میں دیگر کھیلوں کے ساتھ موجود ہوگا۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن اورورلڈ سکوائش فیڈریشن ماضی میں اس کھیل کو اولمپک سپورٹس کا درجہ دلوانے کیلئے دن رات کوشاں رہی۔ جہانگیر خان جو ورلڈ سکوائش فیڈریشن کے صدر رہے ہیں ان کی بھی اس حوالے سے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ لیکن یہ اعزاز پاکستان کے ایک ایسے کھلاڑی کے حصے میں آیا ہے جس کی فیملی گل فیملی کے نام سے سکوائش کی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ حسن گل انٹرنیشنل سکوائش پروموٹر ایسوسی ایشن کے نہ صرف سربراہ ہیں بلکہ وہ ٹوکیو اولمپکس جاپان میں سکوائش کھیل کو ترقی دینے کیلئے اپنی کمپنی کے ذریعے عالمی سطح پر خدمات انجام دے رہے ہیں
حسن گل نے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ سکوائش میں گل فیملی میر زمان گل، جمشید گل، رحیم گل ابراہیم گل اور دیگر کا کردار نمایاں رہا ہے جنہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ سمیت تقریباً ایشیا کے تمام مقابلوں میں فتوحات حاصل رہیں جب کہ مجھے بھی ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں کھیل کر جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا اور یہ شوق بعد ازاں مجھے سکوائش کی پروموشن کی طرف لے گیا۔ جس کیلئے میں نے پہلے ایک سکوائش کمپنی  کی بنیاد رکھی جس کا مقصد سکوائش کے کورٹس کی تیاری کے ساتھ ساتھ آل سائٹ وال گلاس کے ساتھ ساتھ دیگر انفراسٹرکچر مہیا کرنا تھا۔ ورلڈ لیڈنگ اسکوائش کمپنی 2020 اولمپکس میں اس بار تمام انتظامات کر رہی ہے ۔ جس میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

حسن گل نے بتایا کہ انہیں بچپن ہی میں سکوائش میں کچھ نیا کرنے کا جنون تھا اور یہ جنون انھیں سکوائش میں جدید ایجادات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف لے کر آگیا۔ شروع شروع میں سکوائش کورٹس کی آرائش و تزئین ومرمت کے سلسلے میں ووڈن فلور مختلف کلبوں میں لگائے جاتے رہے اور پھر اس سسٹم کے تحت میں نے ایک کمپنی بنالی جو نہ صرف سکوائش ووڈن کلب بلکہ سکوائش کے دیگر سامان کو بڑی سطح پر پلاسٹر نیپنگ اور دیگر مصنوعی دھاتوں کے ذریعے تیار کرتی ہے۔ کلب ہائوس کے اطراف میں شیشے کی دیواریں اسکوائش کورٹ کی زینت ہوتی ہیں جس کے اندر کھیل کو دیکھنے والا ہر اینگل سے لطف اندوز ہوتا ہے اور کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کا بھرپور موقع ملتا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ دنیا کے بڑے سکوائش کلبوں کے ساتھ ہماری کمپنی کا تعلق رہا ہے ۔ جو سکوائش کی ہر سطح پرفروغ و ترقی کیلئے عالمی سطح پر کوشاں ہیں اور اس بار ہماری کمپنی کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ہم سکوائش کو عالمی سطح پر اولمپک گیمز میں متعارف کروا کر تاریخ ساز کارنامہ انجام دے سکیں ۔

squash-included-in-olympics-2020-japan-pakistani-company-sqaushwork-will-be-providing-facilities-by-asghar-ali-mubaraksquash-included-in-olympics-2020-japan-pakistani-company-sqaushwork-will-be-providing-facilities-by-asghar-ali-mubaraksquash-included-in-olympics-2020-japan-pakistani-company-sqaushwork-will-be-providing-facilities-by-asghar-ali-mubarak

 

انہوں نے کہا کہ بطور صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سکواش ورک کمپنی کا مقصد سکواش کھیل کو ترقی دینا ۔ سکواش کھیل کو نئی جدت کے ساتھ ایجادات وٹیکنالوجی کا استعمال اور سکوائش کو دنیا کا نمبر1 پسندیدہ ترین کھیل بنانا ہے اور اس مقصد کیلئے پاکستان جو کھیلوں کی اشیا بنانے میں پہلے ہی عالمی سطح پر ایک ممتاز حیثیت رکھتا ہے سکوائش فیکٹری کے ذریعے نہ صرف پاکستان کا سافٹ امیج بہتر ہو بلکہ سکوائش فیکٹری سے نوجوان نسل کو کھیلوں کے ساتھ جو وابستہ ہیں انھیں روزگار بھی میسر ہو۔ اولمپکس سپورٹ بننے کی وجہ سے پاکستان کے اندر اتنا ٹیلنٹ موجود ہے کہ پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت سکیں اس کیلئے میڈیا کو اپنا مثبت کردار اداکرتے رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسکوائش ورک کے ساتھ میڈیا پارٹنر کی حیثیت سے یس ارد و نیوز۔ کام کے ساتھ ایک ایم اویو پر دستخط ہو چکا ہے

www.yesurdu.com, en.yesurdu.com

جو دنیا بھر میں سکوائش کھیل کو نہ صرف ترقی دے گا بلکہ اسے پاکستان کا نام کھیلوں کی ترقی کرتی ہوئی اقوام میں سرفہرست لائے گا۔