اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سربیا کی طرف سے بوسنائی مسلمانوں کے قتل عام کو 25 سال مکمل ہونے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بوسینیا کے مسلمانوں کے قتل عام جیسی تاریخ نہ دہرائی جائے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا ہے کہ رواں ماہ سریبرینستیسا قتل عام کو 25 سال ہو گئے ہیں۔ جب بوسینیا کے 8 ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل اور 20 ہزار سے زائد لوگوں کی نسل کشی کی گئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سربرینیکا کے قتل عام جیسا ہے۔