اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیراعظم عمران خان کے پہلے دورہ سری لنکا کے حوالے سے سری لنکا کی حکومت نے انکے استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے، اس حوالے سے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ” وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہنے کے ا نتظار میں ہیں جو آئندہ ہفتے سری لنکا کے دورے پر آ رہے ہیں ، ان کے دورے سے ہمارے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی جبکہ مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہو گی جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ سری لنکن وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے دوران وہ سری لنکن وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان 23 فروری کو ایک پروگرام کی مشترکہ صدارت کرینگے جس میں دوطرفہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد ، سیکرٹری امور خارجہ سہیل محمود اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی دورے پر روانہ ہونگے۔
Both Sri Lanka and Pakistan Prime Ministers will together preside over an event to sign several mutually beneficial bilateral Memoranda of Understanding (MoUs) on 23 February following their official talks at the Temple Trees.
@ImranKhanPTI @PresRajapaksa @DCRGunawardena @PakinSriLanka @SLinPakistan
@SLinKarachi #SriLanka #Pakistan @MFA_SriLanka