سری لنکن کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائےگا۔
وفد لاہور میں سری لنکا کے خلاف میچ کی سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔ سکیورٹی وفد اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا جس کے بعد وفد انتظامات سے متعلق رپورٹ سری لنکن بورڈ کو بھیجے گا۔ اس سے قبل میچ کے لیے وزارت داخلہ پہلے ہی کلیرنس دے چکی ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کو صدر مملکت کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا۔