نئی دہلی: اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر جانیوالی سری دیوی فلم ’’مام ‘‘ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ کی حقدار ٹھہری ہیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 62 ویں نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں ایوارڈ انتظامیہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
تقریب میں ونود کھنہ کیلئے داداصاحب پھالکے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا، فلم باہوبلی2 نے بہترین سپیشل ایفیکٹس اور بہترین ایکشن کیلئے ایوارڈ جیتا جبکہ گنیش اچاریہ نے فلم ٹوائلٹ، ایک پریم کتھا کے گیت گوری تو لٹھ مار کی کوریوگرافی کیلئے نیشنل ایوارڈ جیتا۔