مقبوضہ کشمیر کے شہریوں نے سری نگر کے مصروف چوراہے پر ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا، جمعے کی نماز کے بعد مقبوضہ وادی میں شہریوں اور قابض بھارتی افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
سری نگر: (یس اُردو) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے بے انتہاء مظالم کے باوجود کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ وابسگتی سے پیچھے نہیں ہٹے۔ کشمیری نوجوانوں نے ایک بار پھر دارالحکومت سرینگر کے مصروف چوراہے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بلند کئے۔ واقعے کے بعد قابض افواج نے دکانیں زبردستی بند کرا دیں۔ نوجوانوں کو منتشر کر نے کے لئے ہوائی فائرنگ کی کی گئی اور آنسو گیس کے گولے برسائے گئے۔ بعض مقامات پر چھڑپیں بھی ہوئیں اور نہتے کشمیریوں نے بھارتی فورسز پر پتھر برسائے۔